ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ذات اور مذہب سے بالاترسوچ رکھنے والا ہی صحافی ہوتاہے : گنگادھر ہیرے گتی

بھٹکل: ذات اور مذہب سے بالاترسوچ رکھنے والا ہی صحافی ہوتاہے : گنگادھر ہیرے گتی

Sat, 08 Jul 2017 19:47:04    S.O. News Service

بھٹکل:8/جولائی (ایس اؤنیوز)جو ذات اور مذہب سے بالاتر نہیں ہوسکتااور لالچی فرد کبھی صحافی بننا ممکن نہیں ہے، ہماری ضروریات سے زیادہ کی دولت ہماری ہونا ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنڑا روزنامہ کے مینجنگ ایڈیٹر ، مشہور موہرے ہنومنت رایا ایوارڈ یافتہ گنگادھر ہیرے گتی نے کیا۔

وہ یہاں بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے ناگ یکشھا بھون میں منعقدہ پروگرام میں تہنیت قبول کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ اصول و اقدار کے لئے جس باپ نے اپنے بیٹے سے بھی راضی نہ ہونے والے مہاتما گاندھی ہمارے لئے مثالی ہیں۔ خوشی ومسرت سے ہمارے اذہان کی ترقی ہونا چاہئے ، جوکوئی ایمانداروں کے ماحول میں رہتاہے اور ان کے ساتھ وقت گزاری کرتاہے وہ ایمانداربننے کے لئے ایک تجربہ ہونے کی بات کہی۔


Share: